8 جون، 2025، 12:24 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85854949
T T
0 Persons

لیبلز

معاہدہ، قیدیوں کی رہائی کا واحد طریقہ: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا مطالبہ

تہران/ ارنا- غزہ میں قید صیہونی جنگی قیدیوں کے اہل خانہ نے مغربی ایشیا کے امور میں امریکی مندوب کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے نام اس پیغام میں آیا ہے کہ نتن یاہو پر دباؤ ڈال کر غزہ میں قید صیہونی قیدیوں کی رہائی کا راستہ ہموار کریں۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ قیدیوں کی واپسی کا واحد طریقہ، معاہدہ ہے نہ کہ جنگ۔

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ نتن یاہو جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی واپسی کی مخالفت کرکے عوام اور اسرائیل کے مفادات کو داؤ پر لگائے ہوئے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .